ڈرامہ ارتغرل غازی کے اداکار اینجن الطان کو شیخ الاسلام کی کتاب کا تحفہ

مورخہ: 20 مارچ 2022ء

ارتغرل غازی

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے لارڈ واجد الطاف خان نے ترکی کے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینجن الطان ’’ارتغرل غازی‘‘ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیرت طیبہ پر شہرہ آفاق کتاب ’’سیرتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حقیقی خاکہ‘‘ پیش کی ہے۔ ایک ملاقات کے دوران لارڈ واجد الطاف خان نے اینجن الطان کو کتاب کا تحفہ پیش کیا، جس پر اینجن الطان ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات انسانیت کے لیے امن و سلامتی، اخوت و محبت کے آفاقی و اخلاقی پیغام پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْنَ ہونا ہی آپ کا حقیقی تعارف ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top