منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی ایگزیکٹیو باڈی کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

مورخہ: 21 مارچ 2022ء

Dr Hassan Qadri

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی ایگزیکٹیو باڈی نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ ویلبی سنٹر میں ملاقات کی۔ نشست میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ’’مرکزیت‘‘ کے موضوع پر تربیتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنظیم اور تحریک کی کامیابی کا راز مرکزیت سے جڑے رہنے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد کی ہدایات کو فالو کرنے میں ہی تحریکی و تنظیمی حسن ہے۔

Dr Hassan Qadri

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشلن ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور نے ایگزیکٹیو ممبران کی طرف سے چیئرمین سپریم کونسل کو ڈنمارک آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے منہاج القرآن ڈنمارک کے مختلف جاری منصوبہ جات بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے منہاج القرآن ڈنمارک کے تعلیمی منصوبہ جات، جدید تقاضوں کے مطابق تعلیمی نصاب کی فراہمی، منہاج القرآن کے تنظیمی ڈھانچے کی ترقی، منہاج القرآن ڈنمارک کے دفتری ریکارڈ کی تشکیل سمیت دیگر اہم امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین سپریم کونسل نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام عہدیداروں کو مبارکباد بھی دی۔

اس موقع پر منہاج یورپین کونسل کے صدر ظل حسن نے آئندہ دو سال کے لیے منتخب منہاج القرآن ڈنمارک کی ایگزیکٹیو ٹیم بھی اعلان کیا۔ آخر میں نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری بھی ہوئی، جس کے بعد چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ڈنمارک کے عہدیداروں، قائدین و کارکنان اور وابستگان کو مختلف امور میں اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈز بھی دیں۔

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top