شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا رانا فاروق محمود اور سرفراز احمد چوہدری کی وفات پر اظہار تعزیت
تحریک منہاج القرآن کے سابق نائب ناظم اعلیٰ، سینئر رہنما رانا فاروق محمود کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔
مرحوم رانا فاروق محمود کی نماز جنازہ لٹن روڈ لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، قاضی فیض الاسلام، حاجی اسحاق، عابد بشیر قادری، رانا نفیس حسین قادری، محمد طفیل، الطاف رندھاوا سمیت رہنماؤں نے شرکت کی۔ علامہ غلام ربانی تیمور نے مرحوم کی نما جنازہ پڑھائی۔
دریں اثناء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سابق ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ سرفراز احمد چوہدری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت، درجات کی بلندی اور جملہ سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، علامہ رانا محمد ادریس، جی ایم ملک، محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، محمد فاروق رانا، احسن ارشاد، عبدالستار منہاجین، صابر حسین، ثناء اللہ، شہباز طاہر، غلام مرتضیٰ علوی و دیگر رہنماؤں نے رانا فاروق محمود اور سرفراز احمد چوہدری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
تبصرہ