مسجد نبوی ﷺ عالم اسلام کی پہلی یونیورسٹی تھی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 23 مارچ 2022ء

چیئرمین سپریم کونسل کی ڈنمارک میں ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری میں شرکت
منہاج القرآن بین المذاہب رواداری اور اتحاد امت کیلئے کوشاں ہے، خطاب

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri addressing oath taking ceremony

لاہور (23 مارچ 2022ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی ایگزیکٹو باڈی تشکیل دے دی گئی ہے۔ نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ ظل حسن اور ڈنمارک تنظیم کے صدر ڈاکٹر عرفان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ فرقہ واریت کا خاتمہ منہاج القرآن کی دعوتی مساعی کا مرکزو محور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد عبادت کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت کے مراکز بھی ہیں۔ مسجد نبوی ﷺ کوعالم اسلام کی پہلی یونیورسٹی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ہمیں مساجد کے علمی، تربیتی، روحانی کردار و اقدار کا احیا کرنا ہے۔ اس ضمن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ایک بڑے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں پہلی عظیم الشان مسجد جامع شیخ الاسلام کی لاہور میں تزئین نو کی گئی۔ منہاج یونیورسٹی لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مسجد قائم کی گئی ہے۔ جامع المنہاج بغداد ٹاؤن لاہور میں بھی تزئین نو کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے وقار کی بحالی کا واحد راستہ علم و تحقیق ہے جب تک مسلمان علم و تحقیق کے ساتھ وابستہ رہے ایجادات ان کے کریڈٹ پر تھیں، آج بھی اگر مسلمان اپنے اسلاف کے راستے پر چلنا شروع ہو جائیں تو اللہ رب العزت ترقی کے راستے کھول دے گا۔

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri addressing oath taking ceremony

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top