ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ میں اٹلی پہنچ گئے

مورخہ: 25 مارچ 2022ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ تنظیمی دورہ پر اٹلی پہنچ گئے۔ میلانو، مالپینسا ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ذمہ داران اعجاز یوسف اعوان، سید غلام مصطفیٰ مشہدی، صوفی محمد اشرف، صوفی محمد عمر حیات، سیف الرحمان تارڑ، سرمد جاوید، میاں محمد شبیر و دیگر قائدین و کارکنان نے آپ کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے اٹلی دورہ کے دوران مختلف شہروں میں اسلامک سنٹرز کا وزٹ، پاکستانی کمیونٹی، مذہبی، سماجی، ثقافتی، ادبی شخصیات سے ملاقاتیں، ورکرز کنونشنز میں شرکت اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام مختلف شہروں میں منعقدہ تنظیمی و تربیتی تقریبات میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

چیئرمین سپریم کونسل برطانیہ و یورپ کے 28 روزہ تنظیمی دورہ پر ہیں اس سے قبل وہ برطانیہ، فرانس، سپین، جرمنی، سویڈن اور ڈنمارک کا تنظیمی دورہ مکمل کر چکے ہیں۔

نماز جمہ کی ادائیگی

ادھر ڈنمارک سے اٹلی پہنچنے کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے سینڑ نوارا میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر آپ نے پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن کے قائدین رفقاء و وابستگان سے ملاقات بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top