منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ کائناتؓ کانفرنس 30 مارچ کو ہوگی

مورخہ: 29 مارچ 2022ء

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے
مسز قونصل جنرل آف ایران عظمت سادات نزیری، طیبہ نقوی، آمنہ الفت سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی

Sayyida e Kainat Conference 2022

لاہور (29 مارچ 2022) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس 30 مارچ (بدھ) دوپہر 12 بجے مغل اعظم ہال نزد سائرہ میموریل ہسپتال ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہورمیں منعقد ہوگی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔ مسز قونصل جنرل آف ایران عظمت سادات نزیری، جامعہ عروۃ الواثقی سے طیبہ نقوی، مسلم لیگ ق کی رہنما آمنہ الفت سمیت دیگر اہم شخصیات کانفرنس میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی شخصیت مطہرہ کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز، مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت، انیلہ الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر سمیت دیگر خواتین رہنما کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top