سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا دنیا بھر کی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مورخہ: 30 مارچ 2022ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ کائنات (سلام اللہ علیہا) کانفرنس کا انعقاد
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، عظمت سادات ناظری، طیبہ نقوی، فرح ناز، سدرہ کرامت کا خطاب
کانفرنس میں فضہ حسین قادری، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، جیا ججی، بیگم دیوان مسعوداحمد کی شرکت

Sayyida Kainat Conference 2022 under Minhaj ul Quran Women League

لاہور (30 مارچ 2022) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کی ذات مبارکہ تمام عالم انسانیت بالخصوص خواتین کیلئے عملی نمونہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کا احسان اور انعام ہے کہ اس نے ہمیں حضور اکرم ﷺ کا امتی بنایا۔ اللہ تعالیٰ نے خواتین پر خاص انعام اور احسان فرمایا ہے کہ ان کے لئے سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی سیرت مبارکہ اور ذات مبارکہ کو رول ماڈل بنا دیا۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی خوشنودی حضور اکرم ﷺ کی خوشنودی ہے اور حضور اکرم ﷺ کی خوشنودی اللہ کریم کی خوشنودی ہے۔ حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کی پاکیزہ سیرت اور حیات طیبہ ہر دور کی مسلمان خواتین کیلئے نمونہ کمال اور واجب الاتباع ہے۔

Sayyida Kainat Conference 2022 under Minhaj ul Quran Women League

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کے یوم وصال کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجیدسے ہوا۔ نعت رسول مقبول ﷺ اور سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی شان میں منقبت پیش کی گئی۔ کانفرنس سے مسز قونصل جنرل آف ایران عظمت سادات ناظری، پرنسپل جامعہ ام الکتاب طیبہ نقوی، منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز، مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت نے بھی خطاب کیا۔ فضہ حسین قادری نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ ہندو سکالر جیا ججی، بیگم دیوان مسعوداحمد، روبا ہمایوں، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، سہیل رضا، انیلہ الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر، راجہ زاہد، جی ایم ملک، حفیظ الرحمان خان، اقبال مصطفوی، محمد حسیب، شیخ محمد تیمور، عاصم رفیق، حاجی خالد محمود سمیت دیگررہنما ؤں نے کانفرنس میں شرکت کی۔

مسز قونصل جنرل آف ایران عظمت سادات ناظری نے خواتین انسانی معاشرے کا بنیادی ستون ہیں، خاندانی نظام میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا تمام مسلمان عورتوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھاکی پاکیزہ حیات طیبہ، اخلاقی خوبیوں، پرہیزگاری، عبادت، غریب پروری سے مزین ہے۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی پیروی، آپؓ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی خواتین ترقی کر سکتی ہیں۔

پرنسپل جامعہ ام الکتاب طیبہ نقوی نے خوبصورت تقریب کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عورتوں کو عزت، مقام اور تکریم سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی ذات مبارکہ کی وجہ سے ملتی ہے۔ قرآن کریم میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کو خیر کثیر کہا گیا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز نے کہا کہ سیدہ کائنات کی حیات طیبہ سے روشنی کشید کر کے موجودہ دور کی خواتین کو واضح نمونہ عمل دکھایا وقت کی اہم ترین دینی ضرورت ہے۔ سدرہ کرامت نے کہا کہ خواتین کو سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کے اسوہ سے اپنے عمل کی راہ متعین کرنا ہو گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top