جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں نماز تراویح

minhaj ul quran

رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر واقع جامع شیخ الاسلام میں نماز تراویح کا اہتمام باقاعدگی سے جاری ہے۔ جامع شیخ الاسلام میں نمازیوں کی بڑی تعداد باقاعدگی کے ساتھ نماز تراویح ادا کرتی ہے۔ منگل کی شب منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی جامع شیخ الاسلام میں نماز تراویح ادا کی۔

نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی اور دیگر نمازیوں نے بھی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے جامع شیخ الاسلام میں تراویح کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top