مرید کے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا درس عرفان القرآن کے اجتماع سے خطاب
تحریک منہاج القرآن مریدکے کے زیراہتمام حسن شادی ہال میں درس عرفان القرآن کی نشست منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ درس قرآن کے بہت بڑے اجتماع میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات، علمائے کرام، تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے مرکزی و مقامی قائدین و کارکنان اور عوام الناس (مرد و خواتین) نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک بھر میں رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے اسکالرز بھی خطاب کر رہے ہیں۔
تبصرہ