حضور نبی اکرم ﷺ سرچشمہ ہدایت ہیں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

روحانی سکون کے لئے آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے: چیئرمین سپریم کونسل
مصطفوی تعلیمات سے دوری کے باعث اعمال کی تاثیر ختم ہو گئی، درسِ عرفان القرآن

Dr Hassan Qadri address Dars e Irfan ul Quran in Gujranwala

لاہور (9 اپریل 2022ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سرچشمہ ہدایت ہیں۔ قلب و نظر و روحانی سکون و اطمینان کے لئے اُمت مسلمہ کو حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا ہو گی۔ آپ ﷺ کا ادب و محبت ایمان اور اعمال کی روح ہے۔ نوجوان سیرت مصطفی ﷺ کو اپنے عمل اور مطالعہ کا حصہ بنائیں۔ مصطفوی تعلیمات سے دوری کے باعث اعمال کی تاثیر ختم ہو گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن مریدکے کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام میں درس عرفان القرآن دیتے ہوئے کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام رمضان المبارک کے دوران تمام چھوٹے بڑے شہروں میں دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ پروگرام میں خواتین و حضرات اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی پاک سیرت سے ہٹنے کی وجہ سے ہمارے قومی جسم میں تنگ نظری اور متشدد رویے داخل ہو گئے۔ ان انتہا پسندانہ رویوں نے ہمیں داخلی و خارجی امن و سکون سے محروم کر دیا۔ صوفیائے کرام نے اسلام کی امن، محبت اور اسلامی اخوت پر مبنی انسان دوست تعلیم و تربیت کو فروغ دے کر ہزاروں، لاکھوں افراد کو دائرہ اسلام میں داخل کیا۔ انہوں نے کہا کہ عشق مصطفی ﷺ ایمان کی بنیاد ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو ادب اور عشق کے سمندر میں غوطہ زن ہو کر سمجھنے کی کوشش کریں گے تو دنیا و آخرت کے اسرار و رموز اور مقصد تخلیق انسانیت کے راز ہم پر ظاہر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایمان عشق مصطفی اور عاجزی و انکساری کے اوصاف اختیار کرنے سے مضبوط و مستحکم ہوتا ہے۔

کانفرنس میں چوہدری ریاست علی چدھڑ، قاضی فیض الاسلام، پروفیسر ذوالفقار علی، رانا عتیق احمد، محسن اقبال، شکیل احمد اعوان، محمد اقبال مصطفوی، اُم حبیبہ اسمٰعیل، اُم کلثوم قمر، حاجی سیف اللہ محمدی سیفی، سید عابد حسن شاہ، علامہ منشا تابش قصوی، حاجی مشتاق گجر، چوہدری ظفر اللہ ورک UK، صاحبزادہ غلام محی الدین، محمد علی مغل، سید رضا علی بخاری، سید صغیر الحسن شاہ بخاری، سید فیض الحسن شاہ بخاری، سرفراز ریحان امیر جماعت اسلامی مریدکے، چوہدری انعام اللہ ورک اتحاد کونسل، احمد رضا عرف پومے شاہ (فقہ جعفریہ مریدکے)، غلام فرید عباسی، علامہ اشتیاق نعیمی، علامہ احسن نعیمی، سید اکرم شاہ گیلانی، حافظ محمد اسلام، خرم نثار قادری(ضلعی صدر)، ملک محمد مشتاق (ضلعی ناظم)، محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ، اظہر علی جٹ، سید شعیب شیرازی، کاشف فاروق وڑائچ، زاہد ندیم ورک، سیٹھ محمد نواز، راجا محمد جمیل، حافظ رفیق عاقب، حاجی محمد الیاس گجر، حافظ اسلام، ندیم کمبوہ، علامہ احسان نعیمی، صائمہ رحمان اور شائستہ آصف سلہریا نے شرکت کی۔

Dr Hassan Qadri address Dars e Irfan ul Quran in Gujranwala

Dr Hassan Qadri address Dars e Irfan ul Quran in Gujranwala

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top