منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رہنماء حاجی گلزار احمد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رہنماء حاجی گلزار احمد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں انا للہ و انا الیہ راجعون مرحومہ کی نماز جنازہ صوفی بلاک شادمان کالونی گجرات میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ساتھ مرکزی وفد نے شرکت کی، جن میں ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، علامہ غلام ربانی تیمور اور اورنگزیب خان شامل تھے۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن گجرات کے رفقاء و وابستگان اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہا ج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس قادری، سردار شاکر مزاری و دیگر رہنماؤں نے بھی حاجی گلزار احمد کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top