شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل، ہزاروں فرزندان توحید شہر اعتکاف کے مکین بنیں گے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ''طہارۃ القلوب'' کے موضوع پر خطابات کریں گے
معتکفین کے آرام و سکون کے لیے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے: جواد حامد
2 ہزار سے زائد خواتین معتکف ہوں گی، کم عمر بچوں کے نفلی اعتکاف کے الگ انتظامات کئے گئے

Itikaf City Minhaj ul Quran

لاہور (19 اپریل 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرے سے شروع ہونے والے شہر اعتکاف کو معتکفین کے لیے سجا دیا گیا ہے، اندرون بیرون ملک سے ہزراہا معتکفین شریک ہوں گے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نماز تراویح کے بعد ویڈیو لنک پر ''طہارۃ القلوب'' کے موضوع پر خطابات کریں گے، اس حوالے سے سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد نے بتایا کہ معتکفین کے آرام و سکون کے لیے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، انھوں نے بتایا کہ معتکفین کے لیے کورونا ویکسینیشن کارڈ ہمراہ لانا ضروری ہے اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، انھوں نے کہا کہ سحرو افطار میں دیے جانے والے کھانے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کروانے کے لیے ماہر کک کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، اس کے علاوہ معتکفین کو 24 گھنٹے میڈیکل ایڈ دستیاب ہوگی، شہر اعتکاف میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے تربیتی لیکچرز بھی ہوں گے، 2 ہزار سے زائد خواتین معتکف ہوں گی اور کم عمر بچوں کے نفلی اعتکاف کے لیے الگ سے انتظامات کئے گئے ہیں۔ جواد حامد نے کہا کہ اعتکاف حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک سنت ہے اور اس کا بے اندازہ اجروثواب ہے، اعتکاف اصلاح احوال، تطہیر باطن کے لیے تربیت کا مفید اور مؤثر ذریعہ ہے۔

Itikaf City Minhaj ul Quran

Itikaf City Minhaj ul Quran

Itikaf City Minhaj ul Quran

Itikaf City Minhaj ul Quran

Itikaf City Minhaj ul Quran

Itikaf City Minhaj ul Quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top