اصلاح شدہ دینی نصاب کا نفاذ بڑی کامیابی ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مدارس دینیہ کے علمی وقار کا احیاء مشن ہے، سرپرست نظام المدارس پاکستان

Nizam ul Madaris

لاہور (21 اپریل 2022) نظام المدارس پاکستان کے سرپرست و چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ مختصر وقت میں اصلاح شدہ دینی نصاب کا نفاذ اور نئے نصاب کے تحت ہزار ہا طلبہ کے کامیاب امتحانات کا انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے۔ نظام المدارس پاکستان مدارس دینیہ کی ترقی و استحکام اور نئے تعلیمی و تربیتی عہد کے آغاز کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ مدارس دینیہ کے علمی وقار کا احیا ہمارا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظام المدارس پاکستان کے وائس چیئرمین بورڈ آف گور نرز خرم نواز گنڈاپور، صدر نظام المدارس پاکستان علامہ الحاج امداد اللہ خان قادری، ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر، ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی، ڈاکٹر شفاقت بغدادی، مفتی خلیل حنفی، علامہ اشفاق چشتی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علامہ میر آصف اکبر نے کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نظام المدارس کے تحت ہزاروں طلبہ نے امتحان دیا۔ شعبہ نصابات کے تحت نصاب سازی اور نصاب کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔ قلیل عرصہ میں نصاب کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ تمام کتب پرنٹ کر کے ان کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی۔ ٹیچرز ٹریننگ کے ذریعے مدارس کے اساتذہ کیلئے ریفریشر کورسز کا اہتمام کیا گیا۔

سرپرست نظام المدارس ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مبارکباد دیتے ہوئے ہدایات دیں کہ نظام المدارس کو پروفیشنل بورڈ کے طور پر چلایا جائے۔ نظام المدارس کے پورے سسٹم کو CMS پر لایا جائے تاکہ امتحانی فارم اور الحاق وغیرہ کیلئے کسی کو ہارڈ فارم کی ضرورت نہ پڑے اور ٹیچرز ٹریننگ کو زونل سطح تک لے جایا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ ٹیچرز شرکت کر سکیں جبکہ تمام ایکٹوٹیز کو سوشل میڈیا کے ذریعے عام کیا جائے۔ ماہرین اساتذہ کے لیکچرز ریکارڈ کر کے ویب سائٹ پر رکھے جائیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو نظام المدارس پاکستان کی نئی پرنٹ شدہ نصابی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top