منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رمضان المبارک میں راشن کی تقسیم

ramzan ration pkg

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رمضان المبارک کے مقدس و بابرکت مہینے میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سینکڑوں خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل راشن بیگ دیئے گئے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، خرم شہزاد، شہباز طاہر و دیگر رہنما موجود تھے۔

اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی خوشیوں میں غریب و نادار اور مستحقین کو شامل کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اللہ کریم کا خاص تحفہ اور نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے جس میں ضرورت مندوں کی مدد کر کے ہم اللہ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔ غریبوں، ضرورت مندوں کی مدد، معاونت اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے، اس عمل کو دین اسلام نے کار ثواب اور رب کو راضی کرنے کا نسخہ بتایا ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر سرپرستی و خصوصی ہدایات کی روشنی میں مستحق خاندانوں میں ہر سال رمضان المبارک میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔ رمضان المبارک میں مرحلہ وار یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء آٹا، چاول، گھی، کوکنگ آئل، چینی، دودھ، چائے، دالیں، شربت، کھجور، بیسن و دیگر ایسی اشیاء کے پیکٹ مستحقین میں تقسیم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے خاص طور پر دیہاڑی دار طبقہ، مزدوروں، بیواؤں، یتیموں کے ساتھ ساتھ نادار افراد کو بھی گھر گھر جا کر راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔

ramzan ration pkg

ramzan ration pkg

ramzan ration pkg

ramzan ration pkg

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top