نظام المدارس پاکستان کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ، 86 فیصد امیدوار کامیاب

الشہادۃ الثانویہ العامہ میں خواتین میں پہلی پوزیشن عنیزہ اور خاصہ میں پہلی پوزیشن محمد ثقلین نے حاصل کی
پہلے کامیاب امتحانات کے انعقاد پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شعبہ امتحانات کو مبارکباد

Nizam ul Madaris Pakistan announced result 2022

لاہور (28 اپریل 2022ء) نظام المدارس پاکستان کے سالانہ امتحانات 2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نتیجے کے مطابق کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 86.07 فیصد رہی۔ الشہادۃ الثانویہ العامہ کے امتحان میں پہلی پوزیشن طالبہ عنیزہ نے حاصل کی۔ الشہادۃ الثانویہ العامہ (الثانیہ) میں پہلی پوزیشن طالبہ عیشہ نذیر نے حاصل کی۔ الشہادۃ الثانویہ الخاصہ (اولیٰ) میں پہلی پوزیشن طالب علم محمد ثقلین نے حاصل کی۔ الشہادۃ الثانویہ الخاصہ (الثانیہ) کے امتحان میں پہلی پوزیشن آمنہ شہزادی نے حاصل کی۔ الشہادۃ الثانویہ العالیہ (اولیٰ)میں پہلی پوزیشن محمد ذیشان حیدر نے حاصل کی۔ الشہادۃ الثانویہ العالیہ (الثانیہ) کے امتحان میں پہلی پوزیشن طالب علم شہباز علی نے حاصل کی۔ الشہادۃ الثانویہ العالیہ (الثانیہ) کے امتحان میں پہلی پوزیشن فرزانہ بی بی نے حاصل کی۔ سالانہ امتحانات 2022ء کا اعلان نظام المدارس پاکستان شعبہ امتحانات کی طرف سے کیا گیا۔

سرپرست نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر نظام المدارس پاکستان علامہ مفتی امداد اللہ قادری اور ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر نے پہلے سالانہ امتحانات میں اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں پہلے امتحانات کے کامیاب انعقاد پر شعبہ امتحانات کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top