منہاج القرآن ہانگ کانگ کے زیراہتمام ستائیسویں شب کا اجتماع

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ، سن پو کنگ اور چھنگ یئ میں لیلۃ القدر کے موقع پر ستائیس ویں شب رمضان کا اجتماع منعقد ہوا، جس میں علامہ حافظ ظہیر احمد خان نقشبندی، منہاج اسلامک سنٹر سن پو کنگ میں علامہ حافظ سید تنویر حسین شاہ نے خصوصی خطاب کیے۔

اس موقع پر منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں مرکزی اجتماع کا آغاز صائم منصور متعلم سنٹر ہذا نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ نعت شریف کی سعادت محمد حسان قادری، عبدالمجید اور مطیع الرحمن نے حاصل کی۔ نقیب محفل کے فرائض حافظ محمد ارسلان نے سرانجام دیئے۔

علامہ قاری محمد عثمان الترازی نے اپنے خصوصی خطاب میں شان قرآن بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی یہ عظمت ہے کہ اس کی حفاظت کا ذمہ خود مالک کائنات نے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرآن کی شان اور عظمت ہے کہ اس کے نزول سے ہی قراء کرام اس کے صحیح تلفظ سے قراءت کرتے چلے آ رہے ہیں، حفاظ کرام اپنے سینوں میں محفوظ کرتے آ رہے ہیں۔ علمائے کرام قرآن کا علمی، فیض بانٹتے نظر آتے ہیں اور صوفیا کرام فیضان قرآن سے قلوب واذہان کو معطر کرتے چلے آرہا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی عظیم رات جو نزول قرآن کی رات بھی ہے ہم سے اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہم قرآن کریم سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں۔ قرآن سے محبت کو عام کریں قرآن فہمی کو اپنا وطیرہ بنایں اور قرآن کریم سے حقیقی فیض کے لیے قرآن نبی مکرم صل اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی غلامی میں آ جائیں۔

آج کے دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کی صورت میں قرآن کی ہر جہت سے تعلق کا بہترین پلیٹ فارم مہیا کر کے قرآن کی خدمت کا حق ادا کیا ہے۔

علامہ حافظ محمد طیب شمیم نے تمام حاضرین کا اس مبارک اجتماع میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور ادارے کے طلباء کی ہانگ کانگ کے مختلف مقامات پر نماز تراویح میں ختم قرآن سنانے کی خوشخبری بھی سناتے ہوئے حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ کی خدمات کو سراہا۔

اس عظیم الشان اجتماع کی صدارت حاجی محمد نجیب صدر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے کی جبکہ معزز مہمانوں میں جناب قمر منہاس، ایم طارق، فیصل نجیب ممبر منہاج ایشن کونسل، ڈاکٹر طالب حسین،ڈاکٹر محمد ابراہیم،ڈاکٹر محمد عامر، غسان جواد اور ڈاکٹر صدام عزیز کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا اختتام صلاہ تسبیح کے بعد خصوصی دعا سے ہوا۔ تمام شرکاء کے لئے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ: چوہدری طاہر محمود

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top