منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطحی وفد کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ

مورخہ: 12 مئی 2022ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطحی وفد کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ

لاہور (12 مئی 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطحی وفد نے ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک کی قیادت میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ کیا۔ وفد میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، حاجی اسحاق اور عابد بشیر شامل تھے۔ اس موقع پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری ناہید عمران گل اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے سیکرٹری سیف اللہ چوہدری نے منہاج القرآن کے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔ ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک نے کہا کہ تحریک پاکستان کی تاریخ اور نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ اور ایوان کارکنان تحریک پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جس نے عظیم وطن کے حصول کیلئے قربانیاں دینے والے عظیم پاکستانیوں کی پذیرائی کی۔ ملاقات میں منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کی نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام میں شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نظریہ پاکستان کے ڈائریکٹر نعیم احمد اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری عثمان احمد بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top