منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام ستائیسویں شب لیلۃ القدر کا روحانی اجتماع

minhaj ul quran canada

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام ستائیسویں شب لیلۃ القدر کا روحانی اجتماع ٹورانٹو میں منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کیا، انہوں نے لیلۃ القدر میں استغفار کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ استغفار اور توبہ کرنا بندگی کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی کوئی دعا رد نہیں کرتا، جو آپ دعا میں مانگتے ہیں تو وہ نہیں ملا اور حتیٰ کہ بندہ دنیا سے انتقال کر گیا، قیامت کے دن جب اس کا میزان لگایا جائے گا اور ایک خطرناک صورتحال پیدا ہو چکی ہو گی تو اچانک اللہ تعالیٰ فرشتے کو ارشاد فرمائے گا کہ وہ چیز لاو، جب فرشتے بندے کی دعائیں و التجاوں کا ذخیرہ پیش کریں گے تو اسی سے بندے کو نیکیوں والا پلڑا بھاری ہو جائے گا اور اس کے لیے جنت کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔

روحانی اجتماع میں الشیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، الشیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر خواجہ کامران رشید نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس سے پہلے ستائیسویں شب کی مناسبت سے محفل ختم القرآن منعقد ہوئی، جس میں مقررین نے اظہار خیال کیا اور نعت خواںوں نے ثناء خوانی کی۔ پروگرام میں ختم قرآن کرنے پر حفاظ کو تحائف سے نوازا گیا۔ ستائسویں شب کے اجتماع میں صلوۃ التسبیح بھی ادا کی گئی۔

روحانی اجتماع میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے قائدین و کارکنان اور سمندر پار پاکستانیوں سمیت مسلمانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ اس موقع پر محفل کے اختتام پر شرکاء کے لیے سحری کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

minhaj ul quran canada

minhaj ul quran canada

minhaj ul quran canada

minhaj ul quran canada

minhaj ul quran canada

minhaj ul quran canada

minhaj ul quran canada

minhaj ul quran canada

minhaj ul quran canada

minhaj ul quran canada

صلوۃ التسبیح

minhaj ul quran canada

minhaj ul quran canada

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top