حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 49ویں عُرس مبارک کا آغاز
حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 49ویں عُرس مُبارک کی تقریب کا آغاز چادرپوشی سے ہوا۔ اس موقع پر مزار اقدس حضرت فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے منتظمین، تحریک منہاج القرآن کے قائدین اور منہاج القرآن جھنگ کے قائدین کی طرف سے مزار اقدس پر چادریں چڑھائی گئیں۔
سجادہ نشین و ایڈمنسٹریٹر دربار فرید ملت صاحبزادہ محمد صبغت اللہ قادری نے مزار اقدس پر چادر چڑھا کر عرس تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ علامہ حافظ عبدالقدیر قادری، صاحبزادہ محمد طاہر قادری، راجہ زاہد محمود قادری، رانا محمد ادریس قادری، محمد جواد حامد، حاجی محمد اسحاق، چودھری شہزاد رسول، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، محمد عارف چوہدری، محمد ثناء اللہ اور دیگر قائدین و کارکنان تحریک منہاج القرآن نے بھی مزار اقدس پر چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔
تبصرہ