کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 49ویں عُرس کی تقریب

مورخہ: 19 مئی 2022ء

فرید ملت

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 49ویں عُرس مُبارک کی تقریب نیو کیمپس میں منعقد ہوئی، جس میں پروفیسر محمد محب اللہ اظہر نے خطاب کرتے ہوئے حضرت فرید ملتؒ کی ملک و قوم کے لیے خدامات کو سراہا۔ تقریب میں شریعہ کالج کے پروفیسرز، سٹاف ممبران اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس سے پہلے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کے بعد آقا کریم علیہ الصلوۃ و السلام کی بارگاہ عالیہ میں ہدیۂ عقیدت پیش کیا گیا۔ اختتام پر اجتماعی طور پر حضرت فریدملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

فرید ملت

فرید ملت

فرید ملت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top