منہاج ویلفیئر کلینک میں 22 مئی اتوار کو شعبہ الٹرا ساؤنڈ کا آغاز کیا جائے گا

مورخہ: 21 مئی 2022ء

شعبہ الٹرا ساؤنڈ کا افتتاح شیخ محمد وکیل اور ڈاکٹر شاہد محمود کریں گے
کوشش ہے کہ مستحق افراد کے لئے تمام طبی سہولیات ایک ہی جگہ مہیا کی جائیں: حفیظ الرحمن خان

al-Tarbiya 2022

لاہور (21 مئی 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شالا مار ٹاؤن میں منہاج ویلفیئر کلینک اور منہاج لیب و بلڈ کولیشن سینٹر دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔ ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹر مستحق مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ مستحق مریضوں کو معیاری ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔ منہاج ویلفیئر کلینک پر نامور اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیمیں لوگوں کا طبی معائنہ کررہی ہیں۔ منہاج ویلفیئر کلینک کا قیام دکھی انسانیت کی خدمت کی عمدہ مثال ہے۔ تجربہ کار ڈاکٹرز جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔

منہاج ویلفیئر کلینک شالامار ٹاون لاہور میں 22 مئی اتوار کو شعبہ الٹرا ساؤنڈ کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔ الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرز مستحق مریضوں کا روزانہ الٹرا ساؤنڈ کریں گے۔ شعبہ الٹرا ساؤنڈ کا افتتاح چیف ایگزیکٹیو منہاج لیب شیخ محمد وکیل اور سابق ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود کریں گے۔ خدمت انسانی کے اس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ، کاروباری، سماجی، فلاحی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ مارکیٹنگ حفیظ الرحمن خان نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر کلینک میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر ز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی کاموں میں حصہ لینے والے تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ علاقے کے غریب اور مستحق افراد کے لئے تمام طبی سہولیات ایک ہی جگہ مہیا کی جائیں۔

انہوں نے تعاون کرنے والے تمام مخیر حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضرورت مند افراد کو مفت طبی سہولیات دینے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ افتتاحی تقریب میں حاجی خالد محمود، ظفر اقبال کمبوہ، حافظ عبدالرحمن، نعیم مغل قادری، احمد صادق قادری، محمد اعظم قادری، میاں عامر محمود، حاجی عبدالخالق قادری، محمد قاسم و دیگر رہنما شرکت کریں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فیاض ندیم خان، ڈاکٹر محمد اسرار الحق، ڈاکٹر ماہ نور رفیق سمیت دیگر تجربہ کار ماہر ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top