بارسلونا: 10 روزہ فن خطابت و نقابت کورس کی اختتامی تقریب

مورخہ: 21 مئی 2022ء

minhaj ul quran Barcelona Sapin

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام میں 10 روزہ فن خطابت و نقابت کورس کی اختتامی تقریب بارسلونا میں منعقد ہوئی، جس میں کورس کے شرکاء بچوں میں فن خطابت و نقابت کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر فن خطابت و نقابت کورس کے ٹرینر حافظ محمد موسٰی کا کہنا تھا کہ فن تقریر سیکھنا ہر بچے کا تربیتی و تعلیمی خواب ہے اور یہی بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یورپ میں مشن منہاج القرآن کا آغاز اسی وجہ سے کیا تھا کہ نوجوان نسل کے دلوں کو عشق مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے سیراب کیا جائے، یہ فن کورس اس تربیتی عمل کا حصہ ہے۔

تقریب میں حسنات ہاشمی ایڈوکیٹ صدر منہاج القرآن سپین، اقبال چوہدری (نائب صدر منہاج القرآن سپین)، سیاسی و سماجی شخصیت جاوید مغل اور راجہ شفیق کیانی نے بھی شرکت کی۔

اس سے پہلے فن نقابت کورس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، جس کی سعادت قاری عطاء المصطفٰی نقشبندی نے حاصل کی۔ حافظ عاطف احتشام نے بارگاہ رسالت ماٰب میں حاضری پیش کی۔ تقریب میں فن خطابت و نقابت کورس سیکھنے والے بچوں نے اسٹیج پر آکر  میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔ اس موقع پر والدین کی طرف سے حافظ محمد موسٰی کو کورس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی  گئی۔

minhaj ul quran Barcelona Sapin

minhaj ul quran Barcelona Sapin

minhaj ul quran Barcelona Sapin

minhaj ul quran Barcelona Sapin

minhaj ul quran Barcelona Sapin

minhaj ul quran Barcelona Sapin

minhaj ul quran Barcelona Sapin

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top