ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع آج ہو گا

مورخہ: 04 جون 2022ء

گوشہ درود مجلس

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع آج بروز ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، سید مشرف شاہ، علامہ رانا محمد ادریس، جواد حامد، علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، علامہ محمد لطیف مدنی، علامہ رانا نفیس قادری، میاں ممتاز حسین سمیت جید علمائے کرام، مشائخ عظام اور معروف قراء و نعت خوان روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت ساری دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا، روحانی اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top