منہاج القرآن کے سینئر رہنماء صابر حسین گجر کے اعزاز میں الوداعی تقریب

مورخہ: 28 مئی 2022ء

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر رہنماء صابر حسین گجر کے اعزاز میں دبئی سے پاکستان واپسی پر مختلف الوداعی تقریبات کا انعقد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن دبئی نے فیملیز اور ٹیم کی طرف سے شرکت اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

صابر حسین گجر ایک لمبے عرصے تک خدمات انجام دینے کے بعد اپنی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد واپس پاکستان تشریف لے گئے ہیں۔

مرکزی تقریب ساجد جاوید کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں منہاج القرآن دبئی کے رفقاء نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر مختلف سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ تلاوت و نعت کے بعد منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں نے صابر حسین گجر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سماجی شخصیت رفاقت شاہ نے بھی اپنے انداز میں ستائش کی۔ آخر میں صابر حسین گجر کے لیے شیلڈ اور مرکز کی طرف سے ان کی اعلٰی خدمات پر اعترافی سند پیش کی۔ مختلف تقریبات میں دوستوں و احباب کی طرف سے صابر حسین گجر کو تحائف پیش کیے گئے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام ساتھیوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top