گوشۂ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبیﷺ کا روحانی اجتماع

مورخہ: 04 جون 2022ء

مجلس گوشہ درود

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشۂ درود کی مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبیﷺ کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں اب تک پڑھا گیا درود پاک حضورﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا گیا، تحریک منہاج القرآن کے گوشۂ درود میں 2005 سے اب تک مجموعی طور پر پڑھے گئے درود پاک کی تعداد 5 کھرب 22 ارب 62 کروڑ 90 لاکھ 77 ہزار اور573 ہو گئی ہے۔

گوشۂ درود کی مجلس کا پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کے بعد ثناء خوانِ مصطفیﷺ میاں سرور صدیق، محمد شکیل طاہر، صابر کمال وٹو، اسامہ مجید کریمی و دیگر نے گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ علامہ محمد اعجاز ملک نے خصوصی خطاب کیا۔

مجلس میں علامہ رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود قادری، محمد جواد حامد، علامہ رانا نفیس حسین قادری، محمد اقبال مصطفوی، مظہر محمود علوی، چوہدری عرفان یوسف، علامہ منہاج الدین قادری، علامہ ظہیر نقشبندی، علامہ فیاض بشیر قادری، اشتیاق حنیف مغل، احمد وحید قادری، سدرہ کرامت اور عائشہ مبشر بھی شریک ہوئیں۔

مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبیﷺ کے پروگرام میں گوشۂ درود کے منتظمین، نظامتِ دعوت، نظامتِ تربیت کے مرکزی عہدیداران، تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین اور لاہور سے رفقاء و کارکنان سمیت عشاقانِ رسولﷺ کی بڑی تعداد شریک تھی۔

پروگرام کے اختتام پر گوشۂ درود کے وظائف پڑھے گئے اور ملک و ملت کی خیر و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مجلس گوشہ درود

مجلس گوشہ درود

مجلس گوشہ درود

مجلس گوشہ درود

مجلس گوشہ درود

مجلس گوشہ درود

مجلس گوشہ درود

مجلس گوشہ درود

مجلس گوشہ درود

مجلس گوشہ درود

مجلس گوشہ درود

مجلس گوشہ درود

مجلس گوشہ درود

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top