تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

مورخہ: 04 جون 2022ء

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دعوت الی اللہ خدمت دین کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج معاشرہ میں مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر معاشرتی و عائلی مسائل نے عام آدمی کو صرف روزی روٹی کی فکر میں الجھا کر رکھ دیا ہے، ایسے میں دعوت الی اللہ اور دعوت دین پیغبرانہ مشن ہے، جس کو تحریک منہاج القرآن زندہ کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعوت دین ایک مشکل ترین کام بن چکا ہے، جو لوگ دعوت دین کے معاشرے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، یقیننا ان کا یہ عمل دین و دنیا کی کامیابی کا مظہر ہے۔

ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ و جملہ فورمز کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top