تحریک منہاج القرآن روالپنڈی ٹیکسلہ کے زیراہتمام علمی مذاکرہ
منہاج القرآن راولپنڈی واہ کینٹ ٹیکسلا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’’قرآنی فلسفۂ انقلاب‘‘ پر علمی مذاکرہ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی فلسفہ انقلاب شیخ الاسلام کی شہرہ آفاق تصنیف ہے، جس میں انہوں نے اقوام عالم کے عروج و زوال کی داستان کو قرآنی حقائق کی روشنی میں پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے عروج و زوال کا زاویہ قرآنی فیصلہ ہے، جو قوم اپنی حالت خود بدلنے کی جہدوجہد نہیں کرتی تو وہ کبھی بھی کسی معجزے کا انتظار نہ کرے۔
علمی مذاکرہ میں تحریک منہاج القران کے جملہ فورمز کے پی پی اور یوسی ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ