17 جون کو لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ ہو گا: رانا نفیس حسین قادری

مورخہ: 13 جون 2022ء

سانحہ ماڈل ٹاؤن ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہے، پولیس نے معصوم خواتین کو قتل کیا
پرامن مظاہرہ میں بھرپور شرکت کے لئے کمیٹیاں قائم کر دیں، صدر منہاج القرآن لاہور
انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے، ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں راہنماؤں کی گفتگو

minhaj ul quran lahore

لاہور (13 جون 2022ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 17 جون 2022 کے دن سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے عوامی تحریک کے زیراہتمام ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کی جائے گی، تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کارکنان کی شرکت یقینی بنانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کی صدارت منہاج القرآن لاہور کے صدر علامہ رانا نفیس حسین قادری نے کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن لاہور کے ناظم میاں ممتاز حسین سمیت ضلعی عہدیداران و پی پی صدور نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 8 ویں برسی، لاہور میں جاری دوروس عرفان القرآن و حلقات درود اور ممبر سازی مہم کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ 8 سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف نہ ملنے پر دکھ ہے 8 ویں برسی پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے انصاف دینے کی بار دگر اپیل کریں گے۔

اجلاس میں پروفیسر ذوالفقار علی، کیپٹن (ر) عبدالمجید، چوہدری امجد حسین، حاجی محمد امجد، ڈاکٹر قاسم، محمد اسلام، غلام شبیر جامی، رانا عتیق سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top