اساتذہ کرام کے وفد کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

مورخہ: 15 جون 2022ء

minhaj ul quran

پاک گیریژن کالج ننکانہ صاحب کے پرنسپل چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں اساتذہ کرام کے وفد نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وفد کو تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی، فلاحی اور تربیتی پروجیکٹس کے حوالے سے معلومات دیں اور کہا کہ ریاست مدینہ کے ماڈل پر مصطفوی معاشرہ کے قیام کے لئے اساتذہ، علماء و مشائخ، میڈیا اور والدین کا کردار اہم ہے، انہوں نے کہا منہاج القرآن امہ کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لئے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر فوکس کیے ہوئے ہے۔

ملاقات میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، شہزاد رسول قادری اور طیب ضیاء بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا، وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور اور آغوش آرفن کیئر ہوم کا مطالعاتی دورہ بھی کیا۔

وفد نے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کی طرف سے اتحاد امت، فروغ علم و امن، اخوت و اعتدال اور برداشت کی تعلیمات پر مبنی مصطفوی تعلیمات کے فروغ کے لئے انجام دی جانے والی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراجِ پیش کیا۔

اساتذہ کرام کے وفد میں منہاج القرآن ننکانہ صاحب کے ناظم خالد محمود طاہر، منہاج القرآن علماء کونسل ننکانہ صاحب کے صدر علامہ ثاقب رضا گیلانی، مسعود احمد طاہر، زبیر یامین، رانا غلام نبی، فریاد وٹو، جمشید علی قادری، محمد اویس اکبر سمیت 40 اساتذہ کرام شامل تھے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top