سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم انصاف کے لئے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 15 جون 2022ء

زیر التواء اپیلوں پر فیصلوں میں تاخیر کا فائدہ ملزمان اٹھا رہے ہیں: قائد منہاج القرآن

Dr Tahir ul Qadri on model town case

لاہور (15 جون 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 17 جون 2014ء کو ماڈل ٹاؤن میں قیامت ڈھائی گئی جس کا 8 سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف نہیں ہوا۔ انصاف دور کی بات اس طویل عرصہ کے دوران شہدا ء کے ورثا کو غیر جانبدار تفیش کا حق بھی نہیں ملا اور مظلوم آج بھی انصاف کیلئے دربد ر ہیں۔ زیرالتواء اپیلوں پر فیصلوں میں تاخیر کا فائدہ ملزمان اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے لارجر بینج نے 3 سال قبل سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی غیرجانبدار تفتیش کا فیصلہ کیا مگر لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ کے ایک ملزم نے جے آئی ٹی کو چیلنج کیا اور جے آئی ٹی معطل ہوگئی۔ جے آئی ٹی پر فوری فیصلے کے لئے شہداء کے ورثا نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، سپریم کورٹ نے 13 فروری 2020ء کو لاہور ہائیکورٹ کو ڈائریکشن دی کہ جے آئی ٹی کے حوالے سے فیصلہ 3 ماہ میں ترجیحاً کردیا جائے۔ سپریم کورٹ کی اس ڈائریکشن کو بھی دوسال سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر فیصلہ نہیں ہوا ہر تاریخ پر ایک نئی تاریخ مل جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کیس پر اپیلوں کے التواء کا فائدہ ملزمان کو پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور مظلوم انصاف کے لئے 8 سال سے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top