چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ کی وفد کے ہمراہ امام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے گھر آمد

مورخہ: 21 جون 2022ء

Chief Executive Hong Kong accompanied by a delegation visited the house of Imam Minhaj-ul-Quran Islamic Center

چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ Ms Carrie Lam کی اعلی سطح وفد کے ہمراہ علامہ سید تنویر حسین شاہ امام منہاج القرآن اسلامک سنٹر سن پو کنگ کے گھر آمد۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہانگ کانگ گورنمنٹ تمام کمیونیٹیز کے حقوق کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور ہانگ کانگ کی چین کو واپسی کی 25ویں سالگرہ کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

ان کے دورے کا مقصد ان تقریبات میں جملہ کمیونیٹیز کی شرکت اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے پر حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ علامہ سید تنویر حسین شاہ نے کہا کہ ہم پہلے بھی معاشرے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں اور آئندہ بھی ہانگ کانگ کی حکومت سے مکمل تعاون کریں گے اور ملک و قوم کی بہتری کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

رپورٹ: چوہدری طاہر محمود

Chief Executive Hong Kong accompanied by a delegation visited the house of Imam Minhaj-ul-Quran Islamic Center

Chief Executive Hong Kong accompanied by a delegation visited the house of Imam Minhaj-ul-Quran Islamic Center

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top