برطانیہ: مدینۃ الزھراء بریڈ فورڈ میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں دعائیہ تقریب

مورخہ: 18 جون 2022ء

Model Town Massacre

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام مدینۃ الزھراء بریڈ فورڈ میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، منہاج القران کے کارکنان و وابستگان کے علاوہ مقامی کمیونٹی کے معززین خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دعائیہ تقریب کی صدارت علامہ محمد افضل سعیدی (ڈائریکٹر مدینۃ الزہراء) نے کی جبکہ معروف سکالر علامہ سید محمد سلطان مشہدی اور معارف سماجی راہنما محمد ارشد کٹھانہ مہمان خصوصی تھے۔

منہاج القرآن کے راہنما خضر غفور قادری، محمد ارشد کٹھانہ اور علامہ سید محمد سلطان مشہدی نے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء اور زخمیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور 8 سال گزرنے کے باوجود مظلومین کو انصاف نہ ملنے پر عدل و انصاف کے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان قراردیا۔

مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن پسند قائدانہ بصیرت اور تحریکی کارکنان کے بے مثال صبر و استقامت کو سراہتے ہوئے اسے باقی جماعتوں کے لیے قابل تقلید قرار دیا۔

اس سے پہلے تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا، محمد نعیم رضا نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ حافظ محمد طاہر، محمد احمد سعیدی، حافظ ڈاکٹر محمد صدیق، محمد عاطف ریاض اور محمد اعجاز قادری نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

پروگرام میں علامہ محمد افضل سعیدی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے پسِ منظر اور تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے شہداء کے ورثاء کے ہمت و حوصلہ کو سراہا۔

اختتام پر شہدائے ماڈل ٹاون کی بلندی درجات کے لیے اور مظلومین کی دادرسی کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی۔

Model Town Massacre

Model Town Massacre

Model Town Massacre

دعائیہ تقریب میں قرآن خوانی بھی ہوئی

Model Town Massacre

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top