جرمنی: آفن باغ میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لیے دعائیہ تقریب

مورخہ: 19 جون 2022ء

jpg

منہاج القرآن انٹرنیشنل آفن باخ جرمنی کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آفن باخ، فرینکفرٹ اور گردونواح سے احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر فرینکفرٹ سے حضرت علامہ محمد صدیق مصطفائی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر شرکاء نے لالہ عمر حیات سابق صدر منہاج القرآن فرینکفرٹ کی قیادت میں شرکت کی۔

پروگرام میں نقابت کے فرائض نذیر احمد نے ادا کیے۔ المنہاج سکول آفن باخ باخ کے بچوں سے روحانی محفل کا آغاز ہوا۔ جن میں فاطمہ احمد اور محمود شہزاد نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ عدینہ، حماد، نفیسہ، نبیلہ، قاسم اور محمود نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔ اس کے بعد عقیل بٹ نے گلہائے عقیدت پیش کیا۔

لاگن سے تشریف لائے جرمنی کے مشہور نعت خواں خالد محمود قادری نے اپنے خوبصورت کلام پیش کیا۔ مشہور نعت گو افضال شاہ نے بھی اپنی خوبصورت آواز سے حاضرین کو محضوظ کیا۔

علامہ محمد صدیق مصطفائی نے بھی آقا کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا اور مختصر خطاب کے بعد شہداء ماڈل ٹاؤن کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ آخر میں ختم شریف کے بعد خصوصی لنگر سے حاضرین کی تواضع کی گئی۔

پروگرام کے آخر میں منہاج القرآن آفن باخ باخ کے روح رواں حاجی محمد افضل قادری، صغیر احمد مرزا ، محمد الیاس چیمہ اور نذیر احمد نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

jpg

jpg

jpg

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top