برمنگھم: شہدائے ماڈل ٹاون کی یاد میں تعزیتی سیمینار

مورخہ: 20 جون 2022ء

Call for justice on Model Town Massacre case

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ برمنگھم کے زیراہتمام شہدائے ماڈل کی 8ویں برسی کے موقع پر تعزیتی سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقررین نے شہداء ماڈل کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دعائیہ تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ شہداء کے انصاف کے لیے اشرافیہ اور حکمران پہلے دن سے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ آج اٹھ سال گزرنے کے بعد شہداء کے ورثاء انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے تمام تر نظریں عدلیہ پر ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن آج بھی ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تعزیتی تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل مڈلینڈ زون علامہ شیخ ابو آدم الشیرازی، سیکرٹری جنرل مڈلینڈ زون غلام مرتضیٰ، منہاج القرآن والسال کے ڈائریکٹر علامہ ڈاکٹر علی اکبر، ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر برمنگھم علامہ اشفاق عالم، صدر منہاج القرآن برمنگھم سخاوت حسین، سیکرٹری جنرل محمد ندیم، تمیم انصاری، علامہ محمد وسیم، صدیق اکبر، ارشد عزیز، محمد افضل گجر، مبین علی، محمد ندیم، محمد نسیم، قاضی مدثر، منہاج القرآن برطانیہ کے قائدین و کارکنان اور فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آخر میں علامہ اشفاق عالم نے شہدا کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

Call for justice on Model Town Massacre case

Call for justice on Model Town Massacre case

Call for justice on Model Town Massacre case

Call for justice on Model Town Massacre case

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top