قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کے 31ویں عرس مبارک پر محفل کا انعقاد

مورخہ: 24 جون 2022ء

عالمی شہرت یافتہ ثناخوانوں نے نبی رحمتﷺکی خدمتِ اقدس میں عقیدت کے نذرانے پیش کئے
پیر السید محمود محی الدین القادی، پیر السید عبدالقادر جمال الدین القادری کی خصوصی شرکت
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، شہزاد رسول کی شرکت

Qudwat al Awliya Sayyiduna Tahir AllaudDin al Qadri Urs 2022

لاہور (24 جون 2022) تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے 31ویں عرس مبارک کے موقع پر دربار عالیہ غوثیہ بغداد ٹاون میں عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ ثناء خوانانِ مصطفیٰ ﷺ نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

جگر گوشۂ قدوۃ الاولیاء پیر السیدمحمود محی الدین القادی الگیلانی البغدادی، پیر السید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی البغدادی، صاحبزادہ السید احمد نورالدین القادری الگیلانی، صاحبزادہ السید یحییٰ شمس الدین القادری الگیلانی نے عرسِ مبارک کے سلسلہ میں منعقدہ محفل نعت میں خصوصی شرکت کی۔ ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، شہزاد رسول قادری، عابد بشیر، حفیظ اللہ جاوید، حاجی منظور حسین سمیت رہنما اور عقیدت مند شریک ہوئے۔ معروف ٹی وی اینکرز تسلیم احمد صابری اور قاری محمد یونس قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔ عالمی شہرت یافتہ نعت خواں الحاج محمد افضل نوشاہی، الحاج شہزاد حنیف مدنی، ظہیربلالی، محمد آصف چشتی، حمزہ نوشاہی، غلام محمد و ہمنوا نے نبی رحمتﷺ کی خدمتِ اقدس میں عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔ عرس مبارک کی تقریب میں ہر طرف قرآن حکیم کی تلاوت، درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ لاہور سمیت ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ محفل نعت کے اختتام پر پیر السید محمود محی الدین القادی الگیلانی البغدادی نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور عالم اسلام کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top