شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا محمد آصف گجر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 24 جون 2022ء

قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور کامحمد آصف گجر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی

لاہور (24 جون 2022) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما اور سوشل میڈیا ہیڈ محمد آصف گجر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں محمد آصف گجر کی والدہ مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جملہ سوگوراران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، نائب راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، نور احمد سہو، عارف چوہدری ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، سردار عمر دراز و دیگر رہنماؤں نے بھی نے محمد آصف گجر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مرحومہ کی وفات محمد آصف گجراور ان کے خاندان کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top