ماہانہ مجلس ختم الصلٰوۃ علی النبی ﷺ و عرس مبارک قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادیؒ

عجز و انکساری سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانیؒ کی شخصیت کا خاصہ تھی: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری
قدوۃ الاولیاء نے تمام زندگی اللہ رب العزت اور حضور نبی اکرمﷺ کی اطاعت واتباع میں بسر کی: بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن
تقریب میں السید عبدالرحمن القادری الگیلانی البغدادی کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی
اسلم ترین، صاحبزادہ احمد عاصم سلیم ہجویری، صفدر علی محسن، اختر قریشی، قاری رفیق نقشبندی، سرور حسین نقشبندی و دیگر کی شرکت

Gosha-e-Durood-Majlis-July-2022_1.jpg

لاہور (3 جولائی 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گوشۂ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ، تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادیؒ کے 31ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حضرت السید عبدالرحمن القادری الگیلانی البغدادی (سجادہ نشین دربار عالیہ غوثیہ بغداد شریف)کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی و سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ حضور سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادیؓ تقویٰ و طہارت کا پیکر تھے۔ عاجزی و انکساری سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانیؒ کی شخصیت کا خاصہ تھی۔ حضور سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی اتباع شریعت کا پیکر تھے۔ آپ ہمہ وقت اللہ تعالیٰ کی یاد میں مشغول رہتے اور آپ نے اپنی تمام زندگی اللہ رب العزت اور حضور نبی اکرم ﷺ کی اطاعت واتباع میں بسر کی۔ آپ کا کلام و سکوت اللہ تعالیٰ کے لیے ہوتا تھا۔ آپ اپنی زندگی کے ہر عمل میں اس بات کا خیال رکھتے کہ میرا عمل اللہ کی بارگاہ میں محبوب اور مطلوب ہو۔ میں نے جو عرصہ حضور سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کی خدمت میں گزارا آپ کا ہر عمل، کلام و سکوت اللہ کی رضا کی مطابقت، متابعت اور موافقت میں پایا۔

مجلس ختم الصلٰوۃ و دعائیہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، عالمی شہرت یافتہ قراء قاری محمد رفیق نقشبندی اور قاری سید خالد حمید کاظمی نے تلاوت کلام رحمن کی سعادت حاصل کی۔ معروف نقیب صفدر علی محسن نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ معروف ثناء خوان مصطفیٰ الحاج محمد اختر قریشی، نعت گو شاعر الحاج سرور حسین نقشبندی، ظہیر عباس بلالی برادران، منہاج نعت کونسل سمن آباد، محی الدین برادران و دیگر نے حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ عالیہ میں گلہائے عقیدہ پیش کئے۔ معروف اسکالر علامہ صابر کمال وٹو برادران نے گوشۂ درود کے وظائف کا ورد کروایا۔

تقریب میں اسلم ترین، صاحبزادہ احمد عاصم سلیم ہجویری سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضور داتا گنج بخش، راجہ زاہد محمود، سید الطاف حسین شاہ گیلانی، نور اللہ صدیقی، محمد جواد حامد، صاحبزادہ حامد مصطفیٰ القادری، حافظ غلام فرید، شیخ احمد نعمان، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، سہیل رضا، محمد حسین آزاد، رانا نفیس حسین قادری، شیخ فرحان عزیز، الطاف رندھاوا، ثناء اللہ، حاجی منظور حسین قادری، حفیظ اللہ جاوید، سردار عمر دراز خان، علامہ ظہیر احمد نقشبندی، جمیل احمد زاہد قادری، عابد بشیر قادری، علامہ اشفاق، منہاج الدین قادری، علامہ فیاض بشیر قادری، مدثر رسول نوری، صوفی غلام فرید، حاجی محمد اسحاق اور سدرہ کرامت سمیت رہنماؤں، عقیدتمندوں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ و حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادیؓ کے31ویں عرس مبارک اور حضرت السید عبدالرحمن القادری الگیلانی البغدادی (سجادہ نشین دربار عالیہ غوثیہ بغداد شریف)کے درجات کی بلندی کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین، بزم قادریہ، گوشۂ درود کے منتظمین، نظامتِ دعوت، نظامت و ِ تربیت کے اسکالرز، منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات و سٹاف ممبران، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلباء و اساتذہ کرام، تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین و کارکنان سمیت عشاقانِ رسول کی بڑی تعداد شریک تھی۔ تقریب کے اختتام پر صاحبزادہ احمد عاصم سلیم ہجویری (سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضور داتا گنج بخش) اور صدر منہاج القرآن لاہور رانا علامہ رانا نفیس حسین قادری نے ملک و ملت کی خیر و سلامتی کے لیے خصوصی دعاکرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top