منہاج القرآن چنیوٹ کا ورکرز کنونشن

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن چنیوٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن میں معاشرہ میں علم کو گھر گھر تک پہنچانے کی ذمہ داری ادا کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کیے جا رہے ہیں۔

ورکرز کنونشن تحریک منہاج القرآن چنیوٹ کے ضلعی، پی پی، یوسی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس دور فتن میں مصطفوی معاشرے کے قیام کی اشد ضرورت ہے اور منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے اس کے قیام کی بھر پور جدوجہد کریں گے۔

ورکرز کنونشن میں لالیاں، بھوانہ اور چنیوٹ سٹی سے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب حماد رضا لالی، امجد تقی ہرل، محمد اشفاق، عبدالرزاق مونا، علامہ محمد حفیظ، محمد صفدر عباسی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top