تحریک منہاج القرآن لاہور کا اجلاس، ضلعی عہدیداران کی شرکت

لاہور میں 150 مقامات پر اجتماعی قربانیوں کے کیمپ لگائے جائیں گے: اجلاس میں فیصلہ
قربانی کا گوشت غرباء، مساکین، ہسپتالوں، جیلوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے گا: فیصلہ
قربانی کے گوشت سے لے کر جانور کی کھال تک غریبوں کے لئے خوشی اور سہارا ہے: رانا نفیس حسین قادری
عید الاضحی کے تینوں روز قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو کھلے عام پھینکنے سے گریز کیا جائے: صدر منہاج القرآن لاہور

minhaj ul quran

لاہور (6 جولائی 2022ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کا اجلاس مرکزی سیکرٹری میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن لاہور کے ناظم میاں ممتاز حسین سمیت ضلعی عہدیداران و پی پی صدور نے شرکت کی۔

اجلاس میں قربانی مہم، عوامی رابطہ مہم لاہور میں تنظیم سازی، حلقات درود اور دروس عرفان القرآن سمیت دیگر امور پر تفصیلی مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں 150 مقامات پر اجتماعی قربانیوں کے کیمپ لگائے جائیں گے۔ قربانی کا گوشت غرباء، مساکین، ہسپتالوں، جیلوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہر سال کی طرح اس سال بھی مرکزی قربان گاہ جدید سلاٹر ہاؤس میں قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے گوشت سے لے کر جانور کی کھال تک غریبوں کے لئے خوشی اور سہارا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کا عالمگیر ادارہ ہے۔ بلا امیتاز، رنگ و نسل، جنس و مذہب، شب و رز دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ قربانی حضرت ابراہیم ؑ کی سنت ہے اور یہ عظیم عمل معاشرے کے محروم طبقات کی داد رسی کا ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن لاہور کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔ تحصیل ویونین کونسل سطح تک تنظیم سازی کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

تحریک منہاج القرآن کی بنیاد قرآن و قرآنی تعلیمات اور عشق مصطفی ﷺ پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا تحریک منہا ج القرآن کا امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام لاہور کے ہر فرد تک پہنچایا جائے گا۔ عوامی رابطہ مہم میں مزید تیز ی لائی جائے گی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران و کارکنان کو مزید متحرک کر رہے ہیں۔ منہاج القرآن کے کارکنان خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشار ہیں۔

رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ انہو ں نے اہلیان لاہور سے اپیل کی کہ عید الاضحی کے تینوں روز قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو کھلے عام پھینکنے سے گریز کیا جائے۔ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے انٹرنیشنل اصولوں کو فالو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ہزاروں چھوٹے بڑے جانور اللہ کی راہ میں قربان کیے جائیں گے۔ صفائی، گرم موسم میں گوشت کے ٹمپریچر کو نارمل رکھنے کے لئے بھی تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

اجلاس میں سینر نائب صدر پروفیسر ذوالفقار علی، ناظم منہاج ویلفیئر لاہور کپیٹن (ر) عبدالمجید، رانا عتیق، چوہدری امجد حسین، حاجی امجد حسین، محمد اسلام سمیت عہدیداران نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top