منہاج القرآن لاہور کے وفد کی امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد سے ملاقات

منہاج القرآن کے وفد نے ذکر اللہ مجاہد سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
وفد میں منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری، پروفیسر ذوالفقارعلی، رانا عتیق الرحمن شامل تھے

minhaj ul quran

لاہور (7 جولائی 2022ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے وفد کے ہمراہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکر اللہ مجاہد سے ملاقات کی۔ وفد نے ذکر اللہ مجاہد سے ان کے والد محمد صادق (مرحوم) کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے ذکر اللہ مجاہد کے والد (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور جملہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکر اللہ مجاہد نے رانا نفیس حسین قادری اور وفد میں شامل دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا۔ منہاج القرآن کے وفد میں نائب صدر منہاج القرآن لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، رانا عتیق الرحمان و دیگر بھی شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top