اجتماعی قربانی، انتظامات مکمل، مرکزی رہنماؤں کا قربان گاہ کا دورہ

قربانی اسلامی اخوت و مساوات کا عظیم الشان مظہر ہے: خرم نواز گنڈاپور
ناظم اعلیٰ، نائب ناظم اعلیٰ اور سیکرٹری خرم شہزاد نے مرکزی قربان گاہ کا دورہ کیا

Arrangements completed for collective sacrifice under MWF

لاہور (8 جولائی 2022ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی مہم 2022ء کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد اور سیکرٹری اجتماعی قربانی مہم 2022ء خرم شہزاد نے مرکزی قربان گاہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیا بھر میں آباد مسلمانوں کو فریضہ قربانی کی ادائیگی کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی صورت میں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جو عرصہ 30 سال سے خدمت انجام دے رہا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان سمیت لبنان، افریقہ اور بنگلہ دیش میں اجتماعی قربانیاں کی جارہی ہیں اور لاکھوں مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لاہور سمیت تین سو مقامات پر اجتماعی قربانیاں ہورہی ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ قربانی اسلامی تہذیب و ثقافت اور اخوت و مساوات کا عظیم الشان مظہر ہے۔

سیکرٹری قربانی مہم خرم شہزاد نے قربانی کے لئے خریدے جانے والے ہزاروں چھوٹے بڑے جانوروں اور ان کی نگہداشت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ خرم شہزاد نے بتایا کہ اس سال بھی جانور ذبح کرنے کے لئے جدید سلاٹر ہاؤس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور مستحقین تک قربانی کا بروقت گوشت پہنچانے کے لئے سینکڑوں والینٹیئرز عیدالاضحی کے تینوں روز خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کار پسماندہ علاقوں میں ڈور ٹو ڈور جا کر قربانی کا گوشت دیں گے۔

نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ فریضہ قربانی کی ادائیگی کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ہم اس اعتماد پر پورا اترنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top