منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے 7 روزہ عرفان الہدایہ کورسز
میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے فارغ طالبات کیلئے دینی کورسز ڈیزائن کئے گئے
طالبات کو تجوید و گرائمر اور عرفان التفسیر کورسز کروائے جائیں گے: ناظمہ سدرہ کرامت
لاہور (22 جولائی 2022) منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات دینے والی طالبات کیلئے عرفان الہدایہ کیمپ کا آغاز 25 جولائی سے ہو رہا ہے جو 31 جولائی تک جاری رہے گا۔ 7 روزہ تعلیمی و تربیتی کیمپ میں تجوید و گرائمر، عرفان الحدیث و عرفان الفقہ کورسز کروائے جائیں گے۔ طالبات کیلئے عرفان العقائد، عرفان التصوف اور فن نعت کورسز کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ سدرہ کرامت نے کہا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے فارغ ہونے والی طالبات کیلئے یہ خصوصی دینی کورسز ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرفان الہدایہ کورسز طالبات کے دینی فہم میں اضافہ اور کردار و شخصیت سازی کے تناظر میں تیار کئے گئے ہیں۔
تبصرہ