منہاج القرآن خیبرپختوانخواہ کے رہنماء خالد محمود خان درانی کی نماز جنازہ
تحریک منہاج القرآن خیبرپختون خواہ کے رہنماء اور سابق جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کے پی کے خالد محمود خان درانی انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔ مرحوم سیکیورٹی انسپکٹر ایوانِ قائد ارشد درانی کے بڑے بھائی تھے۔
نماز جنازہ میں مرحوم کے اہلخانہ میں سے طارق درانی، ارشد عظیم درانی اور دیگر اعزاء اقارب، تحریک منہاج القرآن کے رہنماوں راجہ زاہد محمود قادری، محمد جواد حامد، فرحان جاوید، رانا فیاض احمد، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، شہزاد رسول قادری، قاضی فیض الاسلام، محمد عارف چودھری، شیخ فرحان عزیز، طیب ضیاء، خالد حمید کاظمی، علامہ عابد بشیر قادری، ثناء اللہ آئی ٹی مینجر، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، تحریک منہاج القران کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران اور منہاج القرآن لاہور کے قائدین و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
2017 میں خالد محمود خان درانی کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کے موقع پر چند تصاویر
تبصرہ