شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تحریک کے بانی رکن خالد محمود درانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

minhaj ul quran

لاہور (26 جولائی 2022) تحریک منہاج القرآن کے بانی رکن اور پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کے سابق جنرل سیکرٹری خالد محمود درانی کے انتقال پر تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ شیخ الاسلام نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ خالد محمود درانی ایک دین دار، محب اور خدا ترس انسان تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دلی دعا ہے کہ اللہ رب العزت انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین نے خالد محمود درانی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی بخشش و درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

خالد محمود درانی کی نماز جنازہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں راجہ زاہد محمود قادری، محمد جواد حامد، ارشد خان درانی، طارق درانی، رانا فیاض احمد، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، قاضی فیض الاسلام، محمد عارف چودھری، فرحان جاوید، شیخ فرحان عزیز، طیب ضیاء، خالد حمید کاظمی، علامہ عابد بشیر قادری، ثناء اللہ آئی ٹی مینجر، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، تحریک منہاج القران کے قائدین و کارکنان اور مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

2017 میں خالد محمود خان درانی کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کے موقع پر چند تصاویر

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top