منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے ساوتھ زون کے کارکنان کی شیخ الاسلام کے تربیتی نشست

Dr Tahir ul Qadri

منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے زیراہتمام ساوتھ زون کے کارکنان اور برطانیہ بھر سے منہاج یوتھ کے نوجوانوں کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تربیتی خطاب کیا۔ اس موقع پر شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی موجود تھے۔

شیخ الاسلام نے ’’وفاداری اور بے وفائی‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دین اور ایمان کے ساتھ وفاداری ہی اصل زندگی ہے۔ اپنے ایمان پر استقامت کے ساتھ قائم رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر گزار رہنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے آپ کو کوئی حکم دیا ہے تو اس پر عمل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا، اسی کا نام وفاداری اور اطاعت الہی ہے۔

دوسری جانب جب بندہ اطاعت الہی نہیں کرتا تو پھر اللہ کی بے وفائی کا مرتکب ہوتا ہے، جس سے انسان سے گناہ سرزرد ہوتے ہیں۔ انسان گناہ کرتے ہوئے اللہ کی اطاعت اور احکام الہی کو بھول جاتا ہے تو یہاں سے گمراہی کا آغاز ہوتا ہے۔

شیخ الاسلام نے مزید کہا کہ اللہ کا سچا وفادار بندہ اپنی مرضی، خواہشات اور ترجیحات کو امر الہی کے سپرد کر دیتا ہے، تاکہ گمراہی کے کفر سے بچا جا سکے، یہی انسان کی بندگی میں کمال کا درجہ ہے۔

اس موقع پر آپ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں انسان کی ہدایت اور گمراہی میں کمپنی اور صحبت بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔ اچھی صحبت انسان کو اللہ کی بندگی کی طرف لے جاتی ہے۔ میرے بیٹے اور بیٹیو، آپ سب پر لازم ہے کہ آپ اپنا محاسبہ کریں کہ آپ اچھی صحبت میں ہیں یا اللہ تعالیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بری صحبت اختیار کر چکے ہیں۔ جب بندہ بری صحبت میں چلا جاتا ہے تو پھر شیطان اس بری صحبت کا محافظ بن کر اس بندے کو اللہ تعالیٰ سے دور کرتا چلا جاتا ہے۔

شیخ الاسلام نے آخر میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اللہ کا سچا بندہ بننا چاہتے ہیں تو پھر زندگی میں احکام الہی کے خلاف اپنی مرضی ترک کر دیں۔ ہمیں احکامات الہی کے سامنے اس مولا کی معصیت، گناہ اور لذات دنیا کو چھوڑنا ہو گا۔ کیونکہ جب ہم اللہ کی وفاداری کا اعلان کرتے ہیں تو پھر شیطان کی وفاداری ترک کرنی ہو گی۔ جب انسان اللہ کی وفاداری اختیار کر لے تو پھر اللہ تعالیٰ اس کو اپنے سچے بندوں میں شامل کر لیتا ہے، جن کو دنیا و آخرت میں عزت ملتی ہے۔ حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اپنے سچے بندوں کی شفاعت یعنی سفارش بھی قبول فرمائے گا۔

Dr Tahir ul Qadri

Dr Tahir ul Qadri

Dr Tahir ul Qadri

Dr Tahir ul Qadri

Dr Tahir ul Qadri

Dr Tahir ul Qadri

Dr Tahir ul Qadri

Dr Tahir ul Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top