منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے ”دعائیہ تقریب“ کا انعقاد

مورخہ: 02 اگست 2022ء

گوشہ درود میں مرحومہ کے درجات کی بلندی، بخشش و مغفرت و ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی
صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، عثمان احمد کسانہ، رمضان سیالوی کی شرکت
ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے دعائیہ تقریب کے انعقاد تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

minhaj ul quran

لاہور (2 اگست 2022ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل شعبہ پبلک ریلیشنز کے زیراہتمام ڈائریکٹر جنرل اوقاف و مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی والدہ ماجدہ کے درجات کی بلندی کیلئے ”دعائیہ تقریب“ کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم گوشہ درود میں مرحومہ کے درجات کی بلندی، و ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ڈی جی اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، خطیب دربار حضرت داتا علی ہجویری علامہ مفتی محمد رمضان سیالوی، ڈپٹی سیکرٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ عثمان احمد کسانہ، راجہ زاہد محمود، علامہ میر آصف اکبر قادری، سید الطاف شاہ گیلانی، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحق، عابد بشیر، عین الحق بغدادی، علامہ محمد حسین آزاد، علامہ اشفاق احمد چشتی، علامہ محمد حسین آزاد، علامہ اشفاق چشتی، علامہ شاہد لطیف، پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی سمیت رہنماؤں نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری کی والدہ محترمہ ایک نیک اور صالح خاتون تھیں یہ ان کی تربیت کا اثر ہے کہ ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری آج دین اسلام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

قرآن خوانی و دعائیہ تقریب میں علماء کرام و مختلف دینی شخصیات نے بھی مختصراظہار خیال میں مرحومہ کی بخشش مغفرت کیلئے دعا کی۔ دعائیہ تقریب میں تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اجتماعی درود وسلام پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے دعائیہ تقریب کے انعقاد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top