شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شاہد لطیف کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 04 اگست 2022ء

لاہور (4 اگست 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ شاہد لطیف کی خوش دامن اور ڈاکٹر محمد شفقت کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، نور اللہ صدیقی، رفیق نجم، سید امجد علی شاہ، علامہ رانا محمد ادریس، رانا نفیس حسین قادری، عین الحق بغدادی و یگر رہنماؤں نے شاہد لطیف کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔

دریں اثناء مرحومہ کی نماز جنازہ سرگودھا ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں و کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top