تحریک منہاج القرآن پی پی 107 فیصل آباد کے وفد کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

مورخہ: 04 اگست 2022ء

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن پی پی 107 فیصل آباد کے قائدین اور کارکنان کے وفد نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ صدر منہاج القرآن فیصل آباد میاں عبدالقادر کی سربراہی میں وفد میں تحریک منہاج القرآن پی پی 107 ضلع فیصل آباد کے قائدین، تنظیمی و تحریکی امور میں غیر معمولی خدمات سرانجام دینے والے اور یونین کونسلز میں سو فیصد تنظیم سازی مکمل کرنے والے کارکنان شامل تھے۔

اس موقع پر قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب، رانا غضنفر علی، حافظ سرفراز احمد، ملک غلام حسین کھوکھر و دیگر افراد بھی موجود تھے۔

صدر تحریک منہاج القرآن میاں عبدالقادر صاحب نے کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جملہ ذمہ داران کو مبارکباد دی۔ ملاقات سے پہلے وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف شعبہ جات جات کا وزٹ بھی کیا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top