’’کربلا کے ریگزاروں سے شعور و آگہی اور حق وصداقت کے چشمے پھوٹے‘‘

مورخہ: 08 اگست 2022ء

حق کا ساتھ دینا حسینیت اور دنیاوی مفادات کے لئے جھوٹ کا ساتھ دینا یزیدیت ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

Standing up for the truth is Hussainyat: Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

لاہور (8 اگست 2022ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 10 محرم الحرام شہادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خانوادۂ رسول ﷺ کی شہادت کرۂ ارض کا المناک اور اندوہناک سانحہ ہے جسے انسانیت تاقیامت کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔ پیغام کربلا یہ ہے کہ حق کا ساتھ دینا حسینیت اور دنیاوی مفادات کے لئے جھوٹ کا ساتھ دینا یزیدیت ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں غلبہ حق کے لئے عظیم قربانی دے کر یزید کے باطل نظریات کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے رد اور بے نقاب کر دیا، کربلا کے ریگزاروں سے شعور و آگہی اور حق وصداقت کے چشمے پھوٹے۔ زندگی حق کے ساتھ بسر کرنی ہے تو پھر امام حسین علیہ السلام کے کردار سے رہنمائی لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیوں سے اہل حق کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ ملا۔ یزیدیت آج بھی اسلام کی قدریں مٹانے، امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لئے سرگرم ہے جبکہ حسینیت اتحاد امت، اخوت، محبت، امن، حق گوئی و بے باکی کا نام ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top