منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’فکر حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس

مورخہ: 08 اگست 2022ء

فکر حسین کانفرنس

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’فکر حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس خیرے والا احمد پور سیال ضلع جھنگ میں منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ’’عظمت و شان اہل بیت‘‘ علیھم السلام کے موضوع پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ حسین حق کا نام ہے اور حق کے ساتھ ڈٹ جانا کربلا کا پیغام ہے۔ یزید ظلم اور بربریت کا نام ہے۔ ہر دور میں حسین کا ساتھ دینا اہل حق کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے ہمیشہ امت کو اعتدال کا پیغام دیا کیونکہ حسینیت کے بغیر ہمارا مشن مکمل نہیں ہوتا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک ہوئی۔

فکر حسین کانفرنس

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top